احمد آباد، 14/دسمبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) دو الگ الگ واقعات میں پولیس نے سورت اور کچھ میں تین افراد کو گرفتار کرکے 109500روپے قیمت کے 219جعلی نوٹ برآمد کئے۔سورت میں پولیس نے آج صبح سورت ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ تفتیش کے دوران 50000روپے قیمت کے بند ہو چکے 500روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا۔ریلوے پولیس کو ممبئی رہائشی برہان الدین سجاد(45)کے پاس سے 500روپے کے 100جعلی نوٹ ملے۔کچھ پولیس نے دو لوگوں کے پاس سے 500روپے کے نئے نوٹوں کے 119جعلی نوٹ ملے جسے بھج شہر کے بیرونی علاقے میں واقع مادھاپور گاؤں میں ان کے دفتر میں مبینہ طور پر چھاپا گیا تھا اور اسے مارکیٹ میں چلانے کی منشا تھی۔ کچھ مغربی ایل سی بی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر مقامی کرائم برانچ (ایل سی بی) نے کل رات مادھاپور میں کمپنی کے دفتر پر چھاپا مارا اور 500روپے کے نئے نوٹ کے جعلی نوٹ چھاپنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا۔